ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی دارالحکومت ماسکو کے ایک گرجا گھر میں کیے گئے چاقو کے حملے میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے ایک چھبیس سالہ مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لیا ہے۔ اس حملے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے ماسکو کے شمال مشرق میں واقع آرتھوڈکس چرچ میں داخل ہو کر پادری کے واعظ کے مقام کے قریب پہنچ کر چاقو سے وار کرنا شروع کر دیئے۔
ماسکو: چرچ میں چاقو حملے میں 2 زخمی، ملزم گرفتار
Feb 17, 2020