ریاض: اے ٹی ایم سے 14 لاکھ ریال چوری

Feb 17, 2020

ریاض (اے پی پی) سعودی دار الحکومت ریاض میں نا معلوم افراد اے ٹی ایم سے 14 لاکھ ریال چوری کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ریاض کے السلی محلے میں واقع مقامی بینک کے ایک اے ٹی ایم ہوا ہے۔ ریاض پولیس نے کہا ہے ’چوروں نے پہلی مرتبہ اے ٹی ایم کو کھولنے کے لیے گیس کا استعمال کیا ہے‘۔پولیس نے کہا ہے کہ ’فجر کے وقت اطلاع ملی تھی کہ اے ٹی ایم میں دھماکے کیآواز سنی گئی۔ فوری طور پر پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ چور بڑی رقم لے کر فرار ہوچکے تھے۔

مزیدخبریں