یہودی سافٹ ویئر انجینئر نے اسلام قبول کرلیا

کراچی (نیٹ نیوز) شکاگو سے تعلق رکھنے والے امریکی سافٹ ویئر انجینئر فاربر جورڈن نے یہودیت سے تائب ہو کر مفتی محمد نعیم کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ جورڈن نے خود جامعہ بنوریہ پہنچ کر اسلام قبول کرلیا۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں مفتی محمد نعیم نے نومسلم کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کرکے اسلامی نام محمد موسیٰ تجویز کیا۔ اس موقع پر نو مسلم محمد موسیٰ (جورڈن) کا کہنا تھا کہ اسلام قبول کرکے مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ میں یہودی لبرل گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں۔ اسلام قریب الفطرت مذہب لگا۔ آج میں نے اسلام قبول کیا جس پر بہت خوش ہوں۔ اسلام کے مطالعے سے مجھے پتا چلا کہ اسلام میں آخروی اور دنیاوی سکون موجود ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...