دورانحطاط کا علاج ریاست مدینہ کی عملی تقلید ہے:حافظ ادریس

Feb 17, 2020

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے کہاہے کہ آج کے دور انحطاط کا علاج مدینہ کی اسلامی ریاست کی عملی تقلید کے اندر پنہاں ہے محض زبانی دعوے کرنے سے مرض کا علاج ممکن نہیں ۔ عمل کر کے دکھائیں تو نتائج ضرور سامنے آئیں گے ۔ پھر نہ مودی کا خوف ہوگا نہ ٹرمپ کا ، اللہ سے ڈرنے والے طاغوت سے نہیں ڈرا کرتے۔ سپر طاقتوں کو اسلامی ریاست نے ملیا میٹ کر دیا تھا ۔ اسلام اور ایمان عزت و احترام کی علامت تھا اور اس کے ساتھ ہر شخص کے لیے سلامتی کی ضمانت بھی تھا ۔ کسی مسلمان کے ہاتھوں کسی کا حق سلب نہیں کیا جاتا تھا ۔ مدینہ کی اسلامی ریاست میں کوئی شخص بھوکا نہیں سوتا تھا ۔ ہر شخص کی عزت ، آبرو اور جان و مال مکمل طور پر محفوظ تھا ۔ دولت امراء سے وصول کی جاتی تھی اور غربا پر خرچ ہوتی تھی ۔سودی نظام کی لعنت سے وہ ریاست اور اس کا ہر شہری مکمل آزاد تھے ۔ حاکم اور مزدور کے لیے ایک ہی قانون تھا ۔ عام آدمی خلیفہ وقت سے ہر وقت مل سکتا تھا اور اسے یہ بھی آزادی تھی کہ حاکم وقت کا محاسبہ کر سکے ۔کسی کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کا تصور بھی اس ریاست میں نہیں کیا جاسکتا تھا ۔

مزیدخبریں