نعیم الحق پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ‘ خدمات ناقابل فراموش ہیں:اعجاز چودھری

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری، سینئر نائب صدر عامرگجر، جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، سیکرٹری اطلاعات عثمان سعید بسراء ،شبیر سیال، ندیم قادر بھنڈر، رانا ندیم احمد، حافظ عبیداللہ، میجر(ر)غلام سرور، ڈاکٹر طاہر جاوید، قاری ذوالفقار سیالوی،رانا اخترحسین‘ غلام محی الدین دیوان سمیت دیگر عہدیداران و کارکنا ن نے وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ نعیم الحق تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ تھے اور پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات دی ہیں جنہیں ہمیشہ یا د رکھا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے نعیم الحق کی سیاسی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ نعیم الحق نے کیسنر جیسی موذی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اورصوبائی وزارت صحت کو ہیلتھ کارڈز کے اجراء پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پنجاب کے تمام اضلاع میں 72 لاکھ میں سے 48 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ ز تقسیم کردیئے گئے ہیں،انصاف صحت کارڈز،کفالت اور احساس پروگرامز ریاست مدینہ کے خواب کی تعبیر کی طرف ایک قدم ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کے غریب اور مستحق خاندانوں کو انصاف صحت کارڈ کی فراہمی بڑا تحفہ ہے، ملکی معیشت کو کرپشن سے پاک کریں گے اورملکی نظام میں شفافیت لا کر سفارشی کلچر کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن