رائے ونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف لاہور کے سینئر نائب صدر چودھری خالد محمودگجر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی نعیم الحق کی وفات ایک دھچکا ہے،ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی 23سالہ جدوجہد میںنعیم الحق وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے رہے،وہ پی ٹی آئی کے بانی دس لوگوں میں شمار ہوتے تھے،وہ پارٹی سے انتہائی مخلص تھے۔انہوںنے کہا کہ نعیم الحق ہر مشکل گھڑی میں ساتھ رہے،نعیم الحق نے جرا ت اور حوصلہ سے گزشتہ دو سال کینسر کا مقابلہ کیا، وہ آخری سانس تک پارٹی معاملات میں پوری طرح شامل رہے اور جب تک ممکن ہوا کابینہ کے اجلاسوں میں شریک ہوتے رہے۔ انہوںنے کہا کہ بیماری کے دوران نعیم الحق کے آفس پر کچھ لوگوں نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی وہاں بیٹھنا شروع کردیا تھا۔
نعیم الحق کی وفات پارٹی کیلئے بڑا نقصان ہے:چودھری خالد گجر
Feb 17, 2020