طارق حسن اور صادق شیخ کی نعیم الحق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

کراچی (این این آئی) ُاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن اور سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور وزہر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق نہ صرف سیاسی رہنما کی حثیت سے ذمہ داریاں اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہمہ وقت جدوجہد کررہے تھے دعا ہے کہ اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے اور لواحیقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے پر اجر عظیم عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن