ولیمے میں بیوی کے ہاتھوں پٹنے والا دلہاحقائق سامنے لے آیا

کراچی(این این آئی)ولیمے میں بیوی کے ہاتھوں مارکھانے والے دلہا آصف رزاق نے کہا ہے کہ پہلی بیوی کو شادی کے بارے میں سب بتادیا تھا اوریہ میری دوسری شادی تھی، تیسری یا چوتھی نہیں، دوسری بیوی کو اغواکرلیاگیاہے ، ایف آئی آر کٹوائوں گا۔پہلی بیوی کے ہاتھوں پٹنے
والے دلہا آصف رزاق نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب کو اس شادی کے بارے میں علم تھا اور پہلی بیوی کو بھی بتادیا تھا جبکہ دوسری بیوی کوبھی پہلی شادی کے بارے میں سب معلوم تھا۔آصف رزاق نے کہاکہ ولیمے کے روزجان بوجھ کرتشدد کا نشانہ بنایا گیا اور سسرالیوں کی جانب سے لوٹ ماربھی کی گئی اور یہ میری دوسری شادی تھی تیسری یا چوتھی نہیں۔دلہا نے دعوی کیا کہ دوسری بیوی کو اغواکرلیاگیاہے، سب کو پہنچانتا ہوں ، ایف آئی آرکٹوائوں گا تاکہ دوسری بیوی بازیاب ہو۔واضح رہے گذشتہ روز کراچی کے علاقہ نارتھ ناظم آبادمیں آصف نامی شخص کی مقامی شادی ہال میں ولیمہ کی تقریب جاری تھی کہ اس کی پہلی بیوی اپنے خاندان والوں کیساتھ پہنچ گئی اور لڑکی والوں کومیاں کے کرتوت بتائے کہ موصوف نے پہلے ہی دو شادیاں کررکھی ہیں، آصف کے اہل خانہ نے جھوٹ بولا ہے۔

ای پیپر دی نیشن