مثبت صحافت ہی سچے اور کھرے صحافی کا طرہ امتیاز ہے،وفاقی وزیر

اڈیالہ (نا مہ نگار) وفاقی وزیر ایویشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مثبت صحافت ہی سچے اور کھرے صحافی کا طرہ امتیاز ہے، ہر شعبہ میں اچھے برے لوگ پائے جاتے ہیں مگر تاریخ ہمیشہ بڑے لوگوں کو یاد کرتی ہے ، صحافت عوام کی زبان اور اقتدار کی مسند پر بیٹھے نمائندوں کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے، پر یس کلب اڈیالہ علا قہ میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے ،علا قائی مسائل کو اجا گر کر نے کیلئے یہ ایک اچھا فورم ہے ،سیاست اور صحافت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز اڈیالہ پریس کلب کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ ۔نومنتخب صدر نے مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا جبکہ جنرل سیکرٹری نے تقریب کی کاروائی کو چلایا، مہمان خصوصی غلام سرور خان نے نومنتخب باڈی کے اراکین صاحبزادہ عبدالوحید (صدر)،ملک نعیم اختر سینئر نائب صدر ،قاری محمد اسماعیل رحمانی نائب صدر ،فہیم احمد جا وید جنرل سیکرٹری ،سید ساجد نقوی جوائنٹ سیکرٹری ،راجہ مدثر جبار ایڈیشنل سیکریٹری ،میاں زاہد کریم فنانس سیکرٹری،تنویر اختر جنجو عہ سیکرٹری انفارمیشن اور مجلس عاملہ کے چیئر مین جرار حیدر راجہ اور دیگر ارا کین راجہ افضال حسین ،عدنان بشیر راجہ ،نعمان چوہد ری ،وسیم جبار ،شہریار وسیم سے حلف لیا۔

ای پیپر دی نیشن