مسلمانوںپرمظالم سے بھارتی درندوںکی اسلام دشمنی واضح ہوگئی

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)وزیراعظم آزا د کشمیرراجہ فاروق حیدرنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوںپربھارتی حکومت کے مظالم سے بھا ر تی درندوںکی اسلام دشمنی اورپاکستان دشمنی واضح ہو گئی ہے،تاہم عنقریب وقت ایساآرہاہے کہ نہتے کشمیریوںپرظلم کے پہاڑڈھانے والے ٹکڑے ٹکڑے ہوکربربادہونگے،ان خیالات کااظہار انہو ںنے ٹیکسلاواہ کینٹ کے معروف کشمیری لیڈ ر بشیراحمدگورسی کے صاحبزادے احتشام بشیرکی دعوت ولیمہ کی تقریب میںشرکت کے موقع پرگجر لیڈر چو ہدری محبوب احمداورمقامی صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،بشیراحمدگورسی کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ کی تقریب آزادکشمیرحکومت کی قیادت، وزراء ،چوہدری عبدالعزیز،چوہدری مطلوب احمدانقلا بی،ا نصارالامہ کے چیئرمین مولنافضل الرحمن خلیل،سابق آرمی چیف جنرل(ر)مرزا،اسلم بیگ،حاجی عمر فار وق،بریگیڈیئراظہرراحیل،کرنل حماد،سیدنذر حسین شاہ واہ کینٹ،چوہدری دلاورحسین ذیلدار،سیف الرحمن خان،حاجی عبدالرحمن،سردارنذرکشمیری،کی شرکت سے بھرپورسیاسی اجتماع کاروپ دھارگئی۔

ای پیپر دی نیشن