عوامی خدمت کا سفر رکے گا نہیں، بنیادی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں:عثمان بزدار

لاہور (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے، اب رکے گا نہیں۔ عوام کی خدمت کی راہ میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں۔ وزیراعظم عمران خان وہ پاکستان بنا رہے ہیں جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عام آدمی کی حالت بہتر بنانے کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب کی فلاح و بہبود کا ایجنڈا لیکر برسراقتدار آئے ہیں اور عام آدمی کی حالت کو بدلیں گے۔عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا لوٹ مار کا دور گزر چکا، نیا پاکستان، نئی سوچ اور نئے جذبوں سے عبارت ہے‘ صوبے کے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ہرممکن حد تک جائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کراچی میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماء نعیم الحق مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے نعیم الحق کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا نعیم الحق ہمارے دیرینہ ساتھی اور جمہوری اقدارکے علمبردار تھے۔ انکی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکتا۔

ای پیپر دی نیشن