گوگل نقشوں میں بھارت کے سوا پوری دنیا میں کشمیر متنازعہ علاقہ : واشنگٹن پوسٹ

Feb 17, 2020

واشنگٹن(این این آئی) گوگل میپس نے بھارت کے سوا پوری دنیا میں جموںو کشمیر کو متنازعہ علاقے کے طور پر تسلیم کیا ہے اور جب اس کے مقبول سرچ انجن پر جموںوکشمیر کوتلاش کیاجاتا ہے تو دنیا بھر میں اسے متنازعہ علاقے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے لیکن جب اس کو بھارت میںدیکھا جاتا ہے تو خطہ جموںوکشمیرکو بھارت کے حصے کے طورپر دکھایا گیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے عالمی سرچ انجن گوگل کے تضاد کو بے نقاب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گوگل کے آن لائن نقشوں پر جموں وکشمیر کی سرحدوں کو اس طرح کھینچا گیا ہے کہ بھارت سے باہر باقی دنیا میں اس کی سرحدوں کو نقطہ دار لکیر کے طور پر دیکھاجا سکتا ہے جو متنازعہ علاقے کی نشانی ہے لیکن بھارت میں اس کی سرحدوں کو مکمل لکیر میں تبدیل کر کے اس ملک کے حصے کے طورپر دکھایا گیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سے جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ظاہر ہوتا ہے جبکہ بھارت سے یہ اس کے ایک حصے کی حیثیت سے ظاہر ہوتا ہے۔

مزیدخبریں