جدہ (آن لائن) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے عمران خان نعیم الحق کے کئے گیے وعدے اب پورے کریں گے۔ حکومت چلانے اور پارٹی بنانے میں نعیم الحق کا سب سے زیادہ کردار تھا۔ ہمارے اتحاد بنانے میں بھی انکا ہم کردار رہا ہے اس وقت پاکستان کی معاشی صورت حال بہت خراب ہو چکی ہے اور ہمارے مثبت مشوروں کو وزیر اعظم عمران خان حکومت پر تنقید سمجھتے ہیں۔ اس وقت سب کو ملکر ملک کا سوچناہے اگر ملکی یہی صورتحال رہی تو آئندہ تین ماہ بعد کوئی پاکستان کا وزیر اعظم بننے کو بھی تیار نہیں ہو گا۔ جدہ میں سعودی عرب کے پارٹی ذمہ دران چئیرمین چوہدری اظہر وڑائچ اور صدر سفیان گجر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل فسادئیے نہ جانے وزیراعظم کو کیا رپورٹ دیتے ہیں ملک میں آٹا، چینی بحران پیدا ہونا، حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں اسکی ذمہ داری پالیسی بنانے والوں پر ہے۔ جب ہماری اپنی ضرورت نہیں پوری ہو رہی تو ہم کیوں چیزیں ایکسپورٹ کرتے ہیں ن لیگ سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ملک میں واپس آنا نہ آنا برابر ہے کیونکہ ان کی سیاست میں کوئی حیثیت نہیں ہے۔ پارٹی کو ووٹ نوازشریف کی وجہ سے ملتا ہے۔ شہباز شریف کی کوئی حیثیت نہیں اسمبلی میں ملک کے خلاف بولنے والوں اور تمیز کی حدیں پار کرنے والوں کی رکنیت معطل کی جائے۔ اختلا ف تمیز کے دائرے میں رہ کر کیا جائے ذاتی پگڑیاں نہ اچھا لی جائیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہوں اوورسیز کے لیے ہم نے اپنے دور حکومت میں میت فری لانے کا طریقہ بنایا تھا موجودہ حکومت اوورسیز کی مشکلات کم کریں اور اورسیز پے ٹیکس نہ لگائے اور موبائل پر چھوٹ دے اوورسیز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔