مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)امریکا میں یہودیوں کی سب سے بڑی تنظیم امریکن جیوش کانگرس کے ایک وفد نے سعودی عرب کے دورے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی یہودی تنظیم کے وفد کا یہ 27 سال کے بعد پہلی بار سعودی عرب کا دورہ ہے۔اسرائیلی اخبار ہارٹزنے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 1993 کے بعد امریکی یہودی تنظیم کے ارکان پہلی بار سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ تاہم دوسری طرف سعودی عرب نے اس دورے کی تفصیلات کو صیغہ راز میں رکھا ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق سوموار سے جمعرات تک جاری رہنے والے اس دورے میں امریکی یہودی سعودی عرب کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے تاہم ان عہدیداروں کی شناخت نہیں کی گئی۔ اس کے علاوہ یہ وفد سعودی عرب میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد العیسی سے بھی ملاقات کرے گا۔اسرائیلی اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی یہودی تنظیم کے ارکان سعودی حکومت کے سینیر عہدیداروں کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور مشرق وسطی میں بدامنی کا باعث بننے والے اسباب و محرکات پر بھی بات چیت کریں گے۔
امریکی یہودی تنظیم کاوفد 27 سال بعد پہلی بار آج سعودی عرب پہنچے گا
Feb 17, 2020