شمالی کوریائی رہنما کی تین ہفتوں بعد عوامی مقام پر آمد

 شمالی کوریا کے رہنماءکم جونگ ان کو تین ہفتوں کے بعد اس مزار پر دیکھا گیا جہاں ان کے والد اور دادا کی باقیات رکھی ہوئی ہیں۔ ان کے مسلسل تین ہفتے تک عوامی مقام پر نظر نہ آنے پر جنوبی کوریا میں مختلف شکوک و شبہات نے جنم لینا شروع کر دیا تھا۔ یہ بھی کہا گیا کہ کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے کم جونگ ان نے عوامی مقامات پر نکلنا بند کر دیا ہے۔ کم جونگ ان اپنے والد کم جونگ اِل کی 78ویں سالگرہ کے سلسلے میں یادگار پر حاضری دینے گئے تھے۔ کم جونگ اِل کی سالگرہ کےدن کو شمالی کوریا میں ’چمکتے ستارے کا دن‘ قرار دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن