سمندری طوفان کیارا کے بعد سمندری طوفان ڈینس بھی برطانوی ساحلوں سے ٹکرا گیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماہرین موسمیات نے خبردارکیا ہے کہ طوفان ڈینس سمندری طوفان کیارا سے بھی زیادہ تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔ سکاٹ لینڈ اور ویلز سمت برطانیہ کے اکثر شمالی علاقوں میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش سے ساحلی علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں امبر وارننگ اور ییلو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ یارکشائر میں ہنگامی صورتحال کے باعث فوج کو طلب کیا گیا ہے اور دیگر ساحلی علاقوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ رائل ائیر فورس کے ہیلی کاپٹرز سیلابی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ طوفان کے باعث پورے ملک میں ریلوے اور طیاروں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے۔ اب تک سینکڑوں پروازیں اور ٹرین سروس بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع ممکنہ خطرات کے پیشں نظر لوگو کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔
سمندری طوفان ڈینس برطانوی ساحلوں سے ٹکرا گیا
Feb 17, 2020 | 12:43