دسمبر 2019 کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمدات میں33.77فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق دسمبر 2019 کے دوران برآمدات کا حجم 61 ملن ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ دسمبر 2018 کے دوران باسمتی چاول کی برآمدات سے 50.31ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔اس طرح دسمبر 2018 کے مقابلہ میں دسمبر 2019 کے دوران باسمتی چاول کی ملکی برآمدات میں 16.69ملین ڈالر یعنی 33.77فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔