پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ,ٹریڈنگ کے دوران اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پرکے ایس ای100انڈیکس 33.67پوائنٹس کے اضافے سے40276.93پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا تاہم51.68فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جسکی وجہ سے سرمایہ کاروں کے 3ارب سے زائد روپے ڈوب گئے اورکاروباری حجم بھی صرف9کروڑ99لاکھ 54ہزار شیئرز کی خرید وفروخت تک محدود رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس40047پوائنٹس کی نچلی سطح پر آ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری بڑھنے کے نتیجے میں منفی اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگیا یہاں تک کہ انڈیکس 40522پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباو پھر بڑھنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 33.67پوائنٹس کے اضافے سے40276.93پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس5.38پوائنٹس کے اضافے سے18604.04پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 13.06پوائنٹس کی کمی سے 28002.69پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر327کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے134کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 169میں کمی اور24میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں3ارب52کروڑ60لاکھ وپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر75کھرب 60ارب4کروڑ11لاکھ روپے ہوگیا۔پیر کوکاروباری حجم جمعہ کی نسبت 14.99فی صد کم رہا۔