وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور افغان امن عمل سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان مسئلے کے حل کے لئے پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا۔ افغانستان میں امن اور مفاہمتی عمل کے لئے پاکستان اپنی مثبت کوششیں جاری رکھے گا۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے لئے مرحلہ وار، وسائل اور وقت کے تعین پر مبنی خاکہ تیار کرنا ہوگا۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کی چار دہائیوں سے دیکھ بھال اور امن کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان چار دہائیوں سے فراخدلی کے ساتھ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔