لاہور(نیوزرپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے ڈاکٹرز کے تبادلے کردیئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر محمد نوید مظہر کو ڈی ڈی ایچ او ننکانہ صاحب، ڈاکٹر محمد طاہر کو ڈی ڈی ایچ او شاہ کوٹ تعینات کر دیا گیا۔ڈاکٹر محمد وقاص سرور کو ڈی ڈی ایچ او فورٹ عباس بہاولنگر، ڈاکٹر عبدالرحمن ان کو ڈی ڈی ایچ او منچن آباد اور ڈاکٹر شاہد عارف کو ڈی ڈی ایچ او عارف والا پاکپتن تعینات کردیا گیا۔ڈاکٹر میاں احمد فاروق کو ایم ایس ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈاکٹر محمد اتھر سکھانی کو ایم ایس ڈی جی خان ہسپتال تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر کاشف شہزاد کو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ چکوال تبادلہ کر دیا گیا۔