لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارت نے انگلینڈ کو چنئی میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں 317 رنز سے شکست دے کرچار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔ چوتھے روز بھارت کے 482 رنزکے تعاقب میں انگلش ٹیم 164 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشون نے سنچری اور میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔