لاہور(نمائندہ سپورٹس ) افغانستان کے کرکٹر راشد خان پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ 22 سالہ کرکٹر نے کہا کہ پی ایس ایل میں کوشش ہوگی کہ بہترین اکانومی کیساتھ بائولنگ کریں۔ لاہور قلندرز کا سکواڈ کافی مضبوط ہے جس میں محمد حفیظ، فخر زمان ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی جیسے پلیئرز شامل ہیں، ٹیم کا کمبی نیشن کافی اچھا ہے، مثبت سوچ کیساتھ میدان میں اتریں گے، کرکٹ کو انجوائے کریں گے اور فینز کو اچھی تفریح فراہم کریں گے۔ پاکستان سپر لیگ کا معیار کافی اعلیٰ ہے۔ بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ویرات کوہلی اور کین ولیمسن کا ہم پلہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے پچھلے تین چار سال میں شاندار کرکٹ کھیلی اور ہر کنڈیشنز میں اپنی کوالٹی کا مظاہرہ کیا، بابر اعظم سپیشل پلیئر ہے اور بطور بائولر وہ ایسے بیٹسمین کو بائولنگ کرنا کافی انجوائے کرتے ہیں جو چیلنج دیتے ہیں۔