راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی نے ضلع میں سات نئے پٹرول پمپ، تین ایل پی جی سٹیشن اور ایک آئل سٹوریج کے قیام کی منظوری دیدی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کیپٹن( ر)قاسم اعجاز کی زیر صدارت اجلاس میں 12 کیسوں کا جائزہ لیا گیا ایک ایل پی جی اسٹیشن کا کیس قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کی وجہ سے زیرالتوارہا اجلاس میں ٹریفک پولیس، جنگلات، ہائی ویز، ماحولیات، سوئی گیس، واپڈا کے نمائندہ افسران اور این او سی لینے والے پیٹرول پمپ کے مالکان نے بھی شرکت کی۔