اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت نے شمائلہ محمود وغیرہ کے خلاف نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ تاخیر کے نیب ریفرنس میں وکلا ہڑتال کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔منگل کو سماعت کیدوران وکلا ہڑتال کے باعث پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے سماعت 8مارچ تک کیلئے ملتوی کردی۔یاد رہے کہ ہائیکورٹ نے نندی پور ریفرنس میں بابر اعوان اور مسعود چشتی،جسٹس(ر)ریاض کیانی کو بری کر دیا تھا جبکہ ریفرنس میں اب سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ، شمائلہ محمود سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔