کراچی(این این آئی)حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اجاگر کر نے کیلئے ورلڈ کشمیر فورم کے جوائنٹ سیکرٹری شیخ راشد عالم کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔ اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی برائے امور کشمیر کے چیئرمین شہر یار خان آفرید ی نے شیخ راشد عالم کو یوتھ ایمبیسڈر اور کراچی چیپٹر کا سربراہ مقرر کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔