جامعہ اردو، نجمن اساتذہ  گلشن اقبال کیمپس کا ہنگامی اجلاس 

Feb 17, 2021

کراچی (نیوز رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ گلشن اقبال کیمپس کا ایک ہنگامی اجلاس شعبہ کمپیوٹر سائنس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں جامعہ کراچی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے اسسٹنٹ پروفیسر کے ساتھ پیش آنے والے واقع پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ ڈاکٹر گوہر علی مہر نے کہا کہ اس طرح کے واقعات معاشرے میں رواداری اور برداشت کے جذبے کی کمی کے غماز ہیں۔ ڈاکٹر فرحان شفیق نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ ڈاکٹر سید اخلاق حسین نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ طلبہ کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دی جائے جس میں والدین ،اساتذہ اور معاشرے کے دیگر سماجی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں ملوث IBA کے طلبہ اور گارڈز کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزیدخبریں