پتوکی(نمائندہ خصوصی) پتوکی اور نواح میں روز بروز گداگروں کی تعداد میں ہوشربااضافہ جاری،انتظامیہ کارروائی سے گریزاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر اور گردنواح میں روز بروز بھکاریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ جاری ہے۔ نئے نئے چہرے شہر بھر کی گلیوں، بازاروں اور مین شاہراہوں پر بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔ گداگروں کی بڑھتی تعداد انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت ہے۔شہر میں بڑھتی وارداتوں کے دنوں میں گداگر بے خوف و خطر گلی گلی بازار گھومتے نظر آتے ہیں اور ان کی مشکوک سرگرمیوں کو انتظامیہ اور ذمہ داران کی جانب سے نظر انداز کیا جاتا ہے۔ جس پر شہری تنظیموں کے سربراہان سبط حسن،آصف ہنجرائ،طلحہ زبیر،رانا فیاض و دیگر نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر بھر میں موجود گداگروں کو قانونی دائرہ کار میں لائیں اور ان کی مالی معاونت کرکے انہیں روزگار فراہم کریں۔
پتوکی و نواح میں گداگروں کی یلغار‘ شہری پریشان‘ انتظامیہ کارروائی سے گریزاں
Feb 17, 2021