قصبہ گجرات (نمائندہ نوائے وقت) قصبہ گجرات آڑی لال خان میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جو کئی عرصہ دراز سے قائم ہے۔ سکول میں بچوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے پرنسپل طاہرہ روہی نے دو مرلہ ملحقہ رقبہ خود خرید کرکے سکول کے نام کردیا۔ سکول میں طلبا اور طالبات کی تعداد 200 تک پہنچ چکی ہے۔ زمین انھوں نے صدقہ جاریہ کی نیت سے سکول کے نام پر وقف کی۔ سکول کی چاردیواری کے ساتھ عابد خان بابر کا گھر ہے۔ جس پر اس ظالم، فراڈیہ قبضہ مافیا سرغنہ نے سکول کے دو مرلہ جو طاہرہ روہی نے خریدے، اس پر قبضہ کرلیا اور اب تک واپس کرنے سے انکاری ہے۔ پرنسپل طاہرہ روہی نے اپنے محکمہ ایجوکیشن اور اے سی کوٹ ادو کو بھی درخواست دی کہ عابد خان بابر سے ہمیں دو مرلہ زمین واپس واگزار کرائی جائے مگر کچھ نہ ہوا۔