بورے والا (نامہ نگار) میونسپل کارپوریشن اور محکمہ ہائی وے کی چشم پوشی اور غفلت کے باعث اندرون شہر تمام بازاروں،خصوصاََ گول چوک ، ملتان روڈ،لاہور روڈ،چیچہ وطنی روڈ،چونگی نمبر 5 اور جنرل بس سٹینڈ پر دوکانوں کے باہر تجاوزات مافیا نے پنجے مضبوط کر لئے سڑکوں پر دوکانیں سجانے کے علاوہ ریہڑیاں آمدورفت کیلئے عذاب بن چکی ہیں قومی شاہراہوں کے دونوں جانب بااثر تجاوزات مافیا کی طرف سے بھاری سامان اور بورڈ نصب کر کے ٹریفک کیلئے بڑے مسائل پیدا کر دیئے ہیں گول چوک،ریل بازار،پرانی سبزی منڈی اور
دیگر بازاروں میں تجاوزات مافیا سے مبینہ طور پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ بھتہ وصول کر کے انکے خلاف کارروائی کی بجائے تحفظ فراہم کر رہا ہے اس بدترین صورتحال نے شہر کو بدصورت بنا دیا ہے۔