حکومت مدت پوری کرے گی: گیلپ سروے میں 63 فیصد افراد کی رائے

اسلام آباد (نامہ نگار) گیلپ سروے میں اکثریت نے اس بات پر یقین کا اظہار کیا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ گیلپ پاکستان نے ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد سے سروے کیا۔ گیلپ سروے میں 63 فیصد افراد نے کہا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی۔ 17 فیصد نے نفی میں رائے دی جبکہ 20 فیصد نے رائے نہیں دی۔ سروے میں 30 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ وفاقی حکومت کو مہنگائی پر زیادہ توجہ دینی چاہئے۔ 20 فیصد نے بے روزگاری‘ 18 فیصد نے کرپشن پر توجہ دینے کے حق میں رائے دی ہے۔ سروے میں 62 فیصد نے کہا ہے کہ اپوزیشن وباء میں سیاسی سرگرمیاں نہ کرے۔ اٹھارہ فیصد نے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے کا کہا ہے جبکہ 20 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...