شہزاد اکبر سے ملاقات کیلئے پیسے نہیں مانگے: برطانوی صحافی روز نے براڈ شیٹ مالک موسوی کا دعویٰ مسترد کر دیا

Feb 17, 2021

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کے مالک کاوے موسوی کا دعویٰ غلط ہے کہ میں نے اس کی شہزاد اکبر سے ملاقات کیلئے رقم مانگی تھی۔ میں تصور نہیں کر سکتا کہ ملاقات کے 17 ماہ بعد کاوے یہ بات پبلک میں کیوں کہہ رہا ہے؟ کاوے موسوی نے مجھے پیسوں کی پیشکش کی تھی جسے میں نے رد کر دیا تھا۔ شہباز شریف ہتک عزت کیس کی سماعت کے بعد کاوے نے کہا کہ اس کے پاس معلومات ہیں ہماری مدد ہو گی۔ کاوے نے معلومات کے بدلے میں ایک ملین پاؤنڈ مانگے تھے۔

مزیدخبریں