آنکھ میں موتیا‘ ہرنیا کی شکایت‘ خواجہ آصف جیل سے میؤ ہسپتال منتقل 

لاہور (نیوز رپورٹر) نیب کے مقدمات میں ملوث کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو آنکھ  کے موتیا اور ہرنیا کے باعث میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ انہیں  اے وی ایچ وارڈ کے وی آئی پی روم میں شفٹ کیا گیا ہے۔  خواجہ آصف کو میو ہسپتال کے آئی وارڈ میں چیک اپ کیلئے لایا گیا تھا۔ ماہر آئی نے ان کی آنکھوں کا چیک اپ کیا۔ ماہر سرجن پروفیسر اصغر نقی نے خواجہ آصف کا چیک اپ کر کے انہیں ہرنیا کا آپریشن کروانے کی تجویز دی۔  سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی آنکھوں میں سفید موتیا ہے، خواجہ آصف کے ضروری ٹیسٹ ہو رہے ہیں، وہ صحت مند  ہیں۔ رپورٹس آج تک آجائیں گی، کرونا کی جانچ کے لیے نمونے لے  گئے ہیں۔ ٹیسٹ منفی آنے پر خواجہ آصف کا آج موتیا کا آپریشن کیا جائے گا۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سنیئر رہنما سردار ایاز صادق اور رانا تنویر حسین نے ہسپتال میں خواجہ آصف کی عیادت کی۔

ای پیپر دی نیشن