انڈیا کے من پسندوفد کی آج آمد پر ہڑتال فوج چراگاہ پر قابض

 سری نگر‘ نئی دہلی(کے پی آئی‘ این این آئی)  بھارت کی طرف سے یورپی یونین کے سفارت کاروں کے من پسند 25 رکنی  وفد کی انڈیا کے غیرقانونی قبضے والے جموں و کشمیر آمد پر آج مکمل ہڑتال ہوگی۔ یہ ہڑتال مخصوص یورپی پارلیمانی گروپ کے دورے کے موقع پر کی جائے گی۔ دورے کا اہتمام بھارتی  وزارت خارجہ نے کیا ہے جبکہ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے۔ ہڑتال کا مقصد اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر عالمی طاقتوں کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے ان کی ذمہ داریاں یاد دلانا ہے۔ وفد تین دن قیام کرے گا۔ اس دوران سول و فوجی حکام وفد کو کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔ دورے کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے سرینگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے ہیں جن پر’’جاگو ،جاگو، اقوام متحدہ اور یورپی یونین جاگ جائو‘‘ کے نعرے درج ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت یوتھ فورم جموں وکشمیر کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں ’’ہم کیا چاہتے آزادی اور کشمیر عالمی برادری کی توجہ کا منتظر ہے ـ‘‘ کے نعرے بھی درج ہیں۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبا یونین کے سابق صدر کنہیا کمار اور 7 کشمیری طلبا کے خلاف بھارت سے  بغاوت  اور غداری کے مقدمے میں چارج شیٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ہے۔ نئی دہلی کی عدالت نے کنہیا کمار اور 7 کشمیری طلبا  کو مقدمے کی سماعت کے لیے 15 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے رکن  بھارتی پارلیمنٹ محمد اکبر لون کے بیٹے، ہلال اکبر لون پر غیر قانونی  سرگرمیوںکی روک تھام  کے قانون کے تحت  مقدمہ درج کر لیا گیا۔ بھارتی فوج نے گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے کئی دیہات کا محاصرہ کر لیا ۔ شوپیاں اور پلوامہ  اضلاع میں کئی دیہات کا کریک ڈائون کے دوران لائوڈ سپیکروں کے ذریعے مجاہدین کو  سرنڈر کرنے کی پیش کش کی۔ محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی آپریشن  بھی شروع کیا گیا جو رات دیر گئے تک جاری رہا۔  بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں 100 کنال اراضی پر مشتمل  چراہ گاہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ متاثرہ شہریوں نے چراہ گاہ پر فوجی  قبضے کے خلاف سری نگر میں احتجاج کیا ہے۔ فوج نے گائوں والوں کو  وہاں سے نکال دیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...