لودھراں (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مال نیوٹریشن ایڈریسنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس اُن کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہاکہ بچوں کی صحت و صفائی کے حوالے سے اُٹھائے جانیوالے اقدامات کو فول پروف بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں میں غذائی قلت کے ازالہ کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف کلیدی کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ سکولوں میں بچوں کو ہاتھ دھونے کی ترغیب اور صفائی ستھرائی کی اہمیت سے آگاہ اور اُن میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے سکولوں کی سطح پر واش کلب بنائیں جائیں۔