اوپن بیلٹ کے مخالف کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں: وزیر اطلاعات 

Feb 17, 2021

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ کے مخالف ملک میں اس کرپٹ نظام کا تسلسل چاہتے ہیں جس کے خلاف عمران خان نے اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں شبلی فرازنے کہا کہ آج ہم پارلیمانی تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں۔ جہاں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ عوامی نمائندے اہلیت اور میرٹ کی بنیاد پر پارلیمان میں آئیں گے یا خرید و فروخت کے ذریعے۔

مزیدخبریں