اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کر دیا۔ آئی ایم ایف اور پاکستان میں 6 ارب ڈالر کے قرضے کے جائزہ امور پر مذاکرات مکمل ہوگئے۔ مذاکرات کے بعد پاکستان کو 500 ملین ڈالر کی قسط کے اجرا کی راہ ہموار ہوگئی۔ کرونا وبا کے باعث آئی ایف ایف کے ساتھ قرضے کے جائزہ امور تعطل کے شکار ہوگئے تھے۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت 1.5 فیصد تک رہے گی۔ کرونا کی دوسری لہر کے اثرات دنیا بھر کے معیشتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر جنوری میں 13 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پروگرام کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسرے سے پانچویں جائزے کی منظوری دیدی۔ 50 کروڑ ڈالر قرض جاری کرنے کی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔ جس کا اجلاس اپریل میں واشنگٹن میں متوقع ہے۔