سائلین کی شکایات کا اِزالہ کیلئے  اے جی آفس میں کھلی کچہری 

لاہور(کامرس رپورٹر) اے جی پنجاب رانا عبدالغفورخان نے سائلین کی شکایات کا اِزالہ کیلئے گزشتہ روز اے جی آفس میں کھلی کچہری کا لگائی گئی ۔ کچہری میں سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے اے جی پنجاب کو آگاہ کیا۔ بیشتر سائلین کے مسائل ان کی پنشن کے بروقت نہ ملنے، پنشن کی منظوری، تنخواہوں اور ادائیگیوں کے حوالے سے تھے۔ اے جی پنجاب نے موقع پر ہی سائلین کی شکایات پر متعلقہ افسروں کو احکامارت  جاری کیے اور ہدایت کی کہ تمام سائلین کے جائز مسائل فورا حل کیے جائیں۔ رانا عبدالغفور خان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کا حکم تھا کہ سائلین کی جائز شکایات اور مسائل کو حل کرنے کے لیے ادارے کا سربراہ کھلی کچہریوں کا انعقاد کرے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...