پٹرول وبجلی قیمتوں میں اضافے سے کاروبار تباہ ہو گئے:عارف فصیح اللہ 

Feb 17, 2021

ملتان(  نیوز رپورٹر )آل پاکستان انجمن تاجران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک ماہ میںپٹرول‘بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے تاجروں کے کاروبار تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں،شہریوں کی قوت خرید دم توڑتی جارہی ہے جس کی وجہ سے دوکاندارکسٹمرکے انتظار میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں،اگر حکومت نے اس صورت حال کا سنجیدگی سے نوٹس نہ لیا تو ملک شدید معاشی بہران کا شکار ہوجائے گا، اگر پٹرولیم مصنوعات و بجلی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو ا تو ہم مزید معاشی بدحالی کا شکار ہو جائیں گے اور مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا عوام میں پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ اجلاس میں مٹھو گجر،چوہدری پرویز،شیخ حامد،چوہدری نوید،شیخ عثمان،نوید قریشی،عبدالطیف بلوچ،چوہدری ظہور،طیب خان،شفیق قریشی،شہباز قریشی،لطیف احمد،عنائت اللہ خان ودیگر رہنما شریک تھے 

مزیدخبریں