بنیادی مرکز صحت بیول میں ادویات کی عدم دستیابی ،عوام رلنے لگے

Feb 17, 2021

 بیول (نامہ نگار)بنیادی مرکز صحت بیول میں ادو یات کی عدم دستیابی ،عوام رلنے لگے ۔بیول کے مرکز صحت میں نہ صرف دیگر سہولتوں کا فقدان ہے بلکہ یہاں پر ادویات بھی نہیں مل رہی ہیں جس کی وجہ سے غریب غرباء انتہائی مایوس ہو کر خالی ہاتھ لوٹ آتے ہیں جبکہ بازار میں ادویات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں اور انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں جو کہ دیہاڑی دار غریب مزدور کسان کی جیب اجازت نہیں دیتی ہے کہ وہ ڈاکٹر کی بھاری فیس بھی ادا کریں اور مہنگی ادویات بازار سے خرید کر علاج معالجہ کرائیں اہلیان علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میںادویات مہیا کی جائیں اور ادویات کی قیمتیں کم کی جائیں۔ 

مزیدخبریں