ٹیکسلاواہ سرکل کے علاقوں میں غیررجسٹرڈ، مسافر بردار، رکشاوں کی بھرمار

 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلاواہ سرکل کے علا قو ںمیںغیررجسٹرڈ،مسافربردار،رکشاوںکی بھرمار ،بغیرلائسینس کے چھوٹے چھوٹے بچے رکشاو ں پر مسافربرداری کادھندہ بڑے دھڑلے کے ساتھ ا پنا ئے ہوئے ہیں،مقامی انتظامیہ اورپولیس ٹریفک حکا م سمیت تمام ذمہ داران نے آنکھیںبندکررکھی ہیں ، جی ٹی روڈاورسروس روڈپرسب سے زیادہ حادثات کے واقعات کم عمر،رکشہ ڈرائیوروںکی غفلت اور ناا ہلی کی وجہ سے پیش آرہے ہیں،ڈی سی راولپنڈی او راے سی ٹیکسلااپنی قانونی ذمہ داریوںکوپوراکرنے کیلئے فوری توجہ دیں،ان خیالات کااظہارنوجوان سما جی رہنماء ملک رضوان آف ملک آبادنے اخباری نما ئندوںسے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے ڈی سی راولپنڈی سے اپیل کہ وہ بھیس بدل کرٹیکسلاواہ سر کل کے علاقوںکاخفیہ دورہ کریں،اورعام مسافرکی طرح ٹیکسلاچوک سرائے کالا،نواب آباد،جمیل آباد ،بیئرئرنمبردو،چھاچھی محلہ،لوہسرشرفو،دربارکریمی سٹا پ،باہترموڑجی ٹی روڈسٹاپ،ماڈل ٹاون سٹا پ، قا ضی آبادسٹاپ،مالاکنڈسٹاپ،شریف ہسپتال جی ٹی روڈسٹاپ،صابری گلی سٹاپ،کے حالات وواقعات کاجائزہ لیں،کس طرح نوعمربچے بغیرکسی بازپرس کے ھائی وے پیٹرولنگ پولیس،پنجاب ٹریفک وارڈ ن پولیس،اورتھانے کی پولیس کی آنکھوںمیںدھول جھونکتے ہوئے مسافربرداری کی آڑمیںانسانیت کے اعضاء کوز خمی کرنے کاغیرقانونی اقدام اپنائے ہوئے ہیں ،انہو ںنے ڈی سی راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ  غیر ر جسٹرڈرکشاوںکی مسافربرداری پرپابندی عا ئدکر تے ہوئے کم عمربچوںکوڈرائیونگ کرنے سے رو کیں ۔ 

ای پیپر دی نیشن