پنڈی گھیب(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس کا پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے حوالے سے انجمن تاجران کے نمائندگان سے ملاقات،مرحلہ وار پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی لگائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا،پنڈی گھیب شہر اور گردونواح میں پلاسٹک شاپنگ بیگز کیوجہ سے پیدا ہونے والے نکاسی آب کے مسائل اور ماحولیاتی آلودگی کے پیشِ نظر پولی تھین بیگز پر پابندی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ میونسپل کمیٹی پنڈی گھیب میں منعقد ہوئی جسکی صدارت اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس نے کی اجلاس میں انجمن تاجران کے نمائندگان سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی کے حوالے سے رائے طلب کی گئی جس میں اکثریتِ رائے سے مرحلہ وار پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی لگائے جانے کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا اس فیصلے کے پیشِ نظر آج مورخہ 17 فروری بروز بدھ مزید ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مرحلہ وار پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے اہم نکات پر غور کیا جائے اور ابتدائی مرحلے میں ان اشیا کا تعین کیا جائے گا جنکی آئندہ پلاسٹک شاپنگ بیگز میں فروخت پر پابندی لگائی جائے گی,عوامی حلقوں نے ماحولیاتی آلودگی سے بچا اور نکاسی آب کے مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی کے فیصلے کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔
شاپنگ بیگز پر پابندی،اے سی پنڈی گھیب کی انجمن تاجران کے نمائندگان سے ملاقات
Feb 17, 2021