آئی ایم ایف معاہدہ، پاکستان کو ایکسپورٹ اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی، عبدالحفیظ شیخ

Feb 17, 2021 | 15:52

 وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان میں بہت اہم معاہدہ ہواہے، معاہدے سے پاکستان کی ایکسپورٹ اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا آئی ایم ایف اور پاکستان میں بہت اہم معاہدہ ہواہے، معاہدےسےپاکستان کی ایکسپورٹ،اقتصادی ترقی میں مدد ملےگی، خان صاحب کی ترجیح ہے کہ پاکستان کے لوگوں کوکیسے خوشحال بنایاجائے، ملکی خزانہ بہتر انداز میں محفوظ اور اضافہ کرنا عمران خان کی ترجیح ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کےانویسٹراورکیپٹل مارکیٹ پاکستان کی طرف مائل ہوں گے، عمران خان کاگول پاکستان کے خزانے کو بہتر انداز میں استعمال کرنا ہے ، عمران خان خود کواور اپنے خاندان کوپاکستان کے خزانے سے اہم نہیں سمجھتے۔

مزیدخبریں