ڈونلڈٹرمپ کا میک کونیل کو سینیٹ میں ریپبلکن لیڈر کے عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مچ میک کونیل کو سینیٹ میں ریپبلکن پارٹی لیڈر کے عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن پارٹی کو کونیل جیسے سیاسی رہنماں کے ذریعہ مضبوط نہیں کی جا سکتی، اگر ریپبلکن سینیٹرز ان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ دوبارہ کامیابی حاصل نہیں کرسکیں گے۔ ٹرمپ نےمیک کونیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ چین کے معاملے پر معتبر نہیں ہیں کیونکہ ان کے خاندان کا چینی کاروبار میں کافی حصہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن