جاپان کی سٹیل صنعت کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2050تک ختم کرنے کی خواہاں

جاپان کی سٹیل صنعت کا کہنا ہے کہ وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2050تک عملی طور پر ختم کرنے کا ہدف مقرر کرے گی۔ جاپان آئرن اینڈ سٹیل فیڈریشن نے کہا ہے کہ اس کی رکن کمپنیاں ایسی ٹیکنالوجی میں تحقیق بڑھائیں گی جس میں کوئلے کے بجائے ہائیڈروجن استعمال ہوتی ہو۔اصولی طور پر اس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کا خاتمہ ہو گا۔ لیکن چونکہ یہ شعبہ ابھی ابتدائی دور میں ہے لہذا بڑے چیلنج درپیش ہوں گے۔یہ صنعت پیداواری عمل کے دوران خارج ہونے والی گیسوں کو جمع کرنے کی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے منصوبے بھی رکھتی ہے تاکہ ان گیسوں کے خارج ہو جانے سے پہلے ہی ان پر زیر زمین قابو پایا جا سکے۔سٹیل صنعت کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ کاربن سے پاک معاشرے کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن