وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی اپنے مصری ہم منصب سامح شکری سے ملاقات

Feb 17, 2021 | 19:39

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور مصری وزیرخارجہ سامح شکری میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ تعلقات اورکثیر الجہتی شعبہ جات میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی مصر کے وزارتِ خارجہ دفتر پہنچے تو مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے مصری ہم منصب سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات ،پاکستان اور مصر کے مابین کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، مصر کو عرب دنیا کا ایک اہم ملک گردانتا ہے۔

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصر کے مابین یکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔پاکستان، مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے۔واضح رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی  مصر کے دورے پر ہیں۔

مزیدخبریں