وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے فیصل آباد میں 3 بہن بھائیوں پر تیزاب پھینکنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آر پی او فیصل آباد کو ہدایت کی کہ تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے اور متاثرہ بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔