ترکی کےصدررجب طیب اردوان شدید غصے میں مغرب کے ساتھ سیدھا ہوگئے ، غصے کی وجہ جان کر آپ بھی غصے میں آجائیں گے

Feb 17, 2021 | 22:38

ترکی کےصدررجب طیب اردوان نےعراق میں دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں قتل ہونے والے 13معصوم اور بے گناہ ترک شہریوں کی ہلاکت پر مغربی ممالک کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل عام پر چند کمزور آوازوں کے سوا کسی کو بولتےنہیں دیکھا، اے مغرب والو  تم کہاں ہو؟دہشت گردوں کو کونوں کھدروں سے ڈھونڈ کر ختم کریں گے ۔

ترک میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گےاور ان کو مزید وسعت دیں گے ،دہشت گرد کسی بھی غار میں چھپ جائیں ،انہیں ڈھونڈنے اور ان کا خاتمہ کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 ترک صدر نے کہا کہ جو قوتیں اپنی سیکیورٹی اور تحفظ کے نام پر دنیا کو آگ میں جھونکنے سے بھی نہیں ہچکچاتیں وہ اس قتل عام پر خاموش ہیں،ان کے رویے سے دنیا بھر میں ان کی اصلیت ظاہر ہو رہی ہے، کسی دوسرے ملک میں رونما ہونے والے واقعات پر آپے سے باہر ہونے والے یہ ممالک 13 بے گناہ  اور معصوم انسانوں کے قتل پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں،صرف چند ایک کمزور  آوازیں ہی سنائی دی ہیں،مغربی ممالک  بتائیں،اب وہ خاموش کیوں ہیں ؟۔

صدر رجب طیب اردوان   نےمغرب کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ جب آپ کےہاں ایساکچھ ہوتاہےتو آپ ہنگامہ آرائی کھڑی کردیتے ہیں لیکن 15 جولائی کے واقعہ پربھی خاموشی اختیار کی گئی اور اب بھی اس واقعے پر بھی خاموشی اختیار کی جا رہی ہے لیکن آپ کی آوز نکلے یا نہ نکلے، ہم ان دہشت گردوں کو اس ملک میں  رہنے نہیں دیں گے،اب ہم نے بھر پور کارروائی کرتے ہوئے گارا پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے،ہم دہشتگردوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو مزید وسعت دیں گے اور اِن علاقوں سے آنے والے خطرات کا مکمل خاتمہ کریں گے۔

مزیدخبریں