وزیر آباد + علی پور چٹھہ(نامہ نگاران) ایک روز قبل ایک ہی گھر کے قتل ہونے والے 4 افراد کی ان کے آبائی گاؤں اونچا کلیر میں اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار بار تھی۔ واضح رہے کہ سنگدل اور سفاک شخص سرور شاہ نے مکان فروخت کرنے کے انکار پر اپنی ساس رشیدہ بی بی، بیوی سعدیہ بی بی اور پھول جیسی کمسن بیٹی حرم فاطمہ اور کمسن بیٹا ساحل عباس کو بڑی بے دردی سے ڈنڈوں کے وار کر کے قتل کیا تھا۔ تھانہ احمد نگر چٹھہ پولیس نے مدعیہ غلام فضہ زوجہ نجف عباس جو رشتہ میں ملزم کی سالی لگتی ہے اس کی مدعیت میں چوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔