قائمہ کمیٹی نے پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی تر میمی بل منظور کر لیا

 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اجلاس میں پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (ترمیمی) بل 2022ء پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ارکان نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے حکام سے سوال کیا کہ ترمیم کر کے پی ایس کیو سی اے کا ہیڈکوارٹر کراچی سے کیوں منتقل کرنا چاہتے ہیں اور اس سے لوگوں کو کیا فائدہ ہوگا؟ چئیرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا اکنامک حب ہے، زیادہ ریونیو کراچی سے جنریٹ ہوتا ہے اس کے باوجود پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کا ہیڈ کوارٹر کراچی سے منتقل کرنے سے ادارے کی کارکردگی پر کیا اثر پڑے گا؟ سیکرٹری وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ وزارت کے حکام یہاں اسلام آباد میں بیٹھتے ہیں کوئی ایمرجنسی ہوتی ہے تو یہاں سے کراچی اور کراچی سے یہاں حکام کو آنا پڑتا ہے۔ چیئرمین کمیٹی کے بات سے اتفاق کرتے ہوئے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ ادارے میں کرپشن واقعی زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اشتہار دیتے ہیں لیکن اتھارٹی کیلئے کوئی ڈی جی نہیں آتا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...