بلاول بتائیں بے نظیر کی حکومت گرانے والے کون تھے: فرخ حبیب

Feb 17, 2022

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول قوم کو بتائیں بے نظیر بھٹو کی حکومت ختم کرنے والے کون تھے۔ چوریاں مشترک ہوں تو آپس کے اختلافات پس پست ڈال دیئے جاتے ہیں۔ فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ بے نظیر اور زرداری پر مقدمے عمران خان نے نہیں بنائے۔ مقدمے بنانے والے نواز شریف اور شہباز شریف تھے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوکریاں فروخت کیں۔ وزیراعظم نے غریب کو صحت کارڈ کی سہولت دی۔ صحت کارڈ پر ہر بیماری کا علاج ہے۔ شناختی کارڈ قومی صحت کارڈ بن گیا ہے۔ عمران خان پہلا حکمران ہے جس کے دل میں غریب کا احساس  ہے۔ علاوہ ازیں فرخ حبیب نے سینئر صحافی غلام اکبر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں